وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پرتیک یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پرتیک یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا لکھنو، 13 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ ’پدم وبھوشن‘ آنجہانی ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اور اتر پردیش ریاستی خواتین کمیشن کی نائب صدر اپرنا یادو کے شوہر پرتیک یادو کے
فائل فوٹو: پرتیک یادو


وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پرتیک یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

لکھنو، 13 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ ’پدم وبھوشن‘ آنجہانی ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اور اتر پردیش ریاستی خواتین کمیشن کی نائب صدر اپرنا یادو کے شوہر پرتیک یادو کے اچانک انتقال پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ ’’پرتیک یادو کا انتقال انتہائی دکھ بھرا ہے۔ دلی خراجِ عقیدت۔ میری ہمدردیاں غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ بھگوان شری رام سے پرارتھنا ہے کہ آنجہانی کی روح کو سکون دیں اور سوگوار خاندان کو یہ بے پناہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت دیں۔‘‘ اس کے علاوہ اتر پردیش کے نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک نے بھی پرتیک یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پرتیک یادو کا بدھ کو لکھنو میں انتقال ہو گیا۔ ابھی ان کی عمر محض 38 برس تھی۔ سول اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق، پرتیک یادو کو صبح 6.00 بجے سول اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ان کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس ان کی لاش لے کر پوسٹ مارٹم کرانے گئی ہے۔ پرتیک فٹنس کے تئیں کافی سنجیدہ رہتے تھے۔ وہ سماجوادی پارٹی کے بانی آنجہانی ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی سادھنا گپتا کے بیٹے ہیں۔ ان کی اہلیہ اپرنا یادو بی جے پی کی رہنما ہیں اور اترپردیش خواتین کمیشن کی نائب صدر ہیں۔ وہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے سوتیلے بھائی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande