گاندربل میں سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر تیل کا ٹینکر الٹ گیا، تیل رساؤکی وجہ سے مسافروں میں خوف
سرینگر، 13 مئی (ہ س)۔ بدھ کی صبح گاندربل ضلع کے وتہ لار علاقے میں سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر ایک آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں تیل سڑک پرپھیل گیا اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔ حکام نے بتایا کہ ٹینکر جس کا رجسٹریشن نمبر PB02
تصویر


سرینگر، 13 مئی (ہ س)۔

بدھ کی صبح گاندربل ضلع کے وتہ لار علاقے میں سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر ایک آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں تیل سڑک پرپھیل گیا اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔ حکام نے بتایا کہ ٹینکر جس کا رجسٹریشن نمبر PB02FB2307 تھا، مبینہ طور پر وتہ لار بائی پاس کے قریب کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک کے کنارے پر الٹ گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔ اس واقعے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر تیل کا ایک بڑا اخراج ہوا، جس سے ٹریفک میں خلل پڑگیا۔ مصروف روٹ پر سفر کرنے والے مسافرخوفزدہ ہوگئے۔ حادثے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں اور رساؤ پر قابو پانے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ حکام نے متاثرہ حصے کو صاف کرنے اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں تاکہ مزید کسی تکلیف سے بچا جا سکے۔ اس رپورٹ کے درج ہونے تک اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande