سندھ نالہ میں ڈوبنے سے نوجوان کی موت ، پولیس اور مقامی لوگوں کی طرف سے تلاش جاری
سرینگر،یکم مئ (ہ س )۔ سندھ نالہ میں مبینہ طور پر ڈوبنے والے ایک کم عمر لڑکے کی تلاش کا آپریشن ایک مرتبہ پھر سے شروع ہوا ہے ، جہاں ریسکیو ٹیموں نے مشکل حالات کے باوجود اپنی کوششیں مزید تیز کر دیں۔اس رسیکو آپریشن میں گاندربل پولیس اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریس
سندھ نالہ میں ڈوبنے سے نوجوان کی موت ، پولیس اور مقامی لوگوں کی طرف سے تلاش جاری


سرینگر،یکم مئ (ہ س )۔ سندھ نالہ میں مبینہ طور پر ڈوبنے والے ایک کم عمر لڑکے کی تلاش کا آپریشن ایک مرتبہ پھر سے شروع ہوا ہے ، جہاں ریسکیو ٹیموں نے مشکل حالات کے باوجود اپنی کوششیں مزید تیز کر دیں۔اس رسیکو آپریشن میں گاندربل پولیس اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکار مقامی رضاکاروں کے ہمراہ لعش کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ آپریشن ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹرز کی قیادت میں جاری ہے، جبکہ ایس ایچ او گاندربل لگاتار موقع پر موجود رہ کر خود نگرانی کر رہے ہیں۔تیز بہاؤ اور نامساعد حالات کے باوجود ٹیمیں نالہ سندھ کے مختلف مقامات پر جدید وسائل کی مدد سے بھرپور تلاش کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق مختلف مقامات پر متعدد ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ تلاشی آپریشن کو مؤثر بنایا جا سکے۔مقامی افراد بھی اس مشکل مرحلے میں بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر، دریا کے کناروں سے دور رہیں اور پانی میں جانے سے گریز کریں ۔ حکام کے مطابق لاپتہ لڑکے کی بازیابی تک تلاشی آپریشن جاری رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande