برگی ڈیم کروز حادثہ: حزب اختلاف رہنما امنگ سنگھار نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، لاپرواہی پر اٹھائے سوال
جبل پور/بھوپال، یکم مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے حزب اختلاف رہنما امنگ سنگھار نے جمعہ کو برگی ڈیم میں ہوئے افسوسناک کروز حادثے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے تئیں ہمدردی کا
حزب اختلاف رہنما امنگ سنگھار نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا


جبل پور/بھوپال، یکم مئی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش اسمبلی کے حزب اختلاف رہنما امنگ سنگھار نے جمعہ کو برگی ڈیم میں ہوئے افسوسناک کروز حادثے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران سنگھار نے موقع پر جاری ریسکیو آپریشن کی تفصیلی معلومات لی اور موجود انتظامی افسران سے تبادلہ خیال کر کے پورے واقعے کو سمجھا۔ انہوں نے راحت اور بچاو کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات بھی دیں۔

حزب اختلاف رہنما نے اس سنگین حادثے کو انتظامی لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت پر سخت حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت بڑے حادثات کے بعد صرف جانچ کی خانہ پُری کرتی ہے، جبکہ ذمہ داروں پر پختہ کارروائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر واقعہ سرکاری لاپرواہی سے ہوا ہے، تو ذمہ داری طے کر کے کارروائی کب ہوگی۔ سنگھار نے حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ پر آندھی طوفان کی پیمائش کرنے والے آلے (ونڈ گیج) کا فقدان تھا۔ خراب موسم کے باوجود کروز چلانے کی اجازت دی گئی اور مسافروں کو لائف جیکٹ تک فراہم نہیں کی گئی، جو انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ قصورواروں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے اعادہ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام صرف جانچ نہیں، بلکہ جوابدہی اور نتائج چاہتی ہے۔ امنگ سنگھار نے متوفیان کے لواحقین کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande