
ایٹا نگر، یکم مئی (ہ س)۔
آسام رائفلز اور اروناچل پردیش پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اروناچل پردیش کے تیرپ ضلع میں نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ-کھپلنگ (این ایس سی این-کے) کے نکی سومی دھڑے سے تعلق رکھنے والے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تیرپ ضلع کے کھونسہ کے وانچو کالونی علاقے میں جمعہ کو گرفتار کیے گئے جنگجوو¿ں کی شناخت ونگ اگن (33)، جانی ربا (21) اور راجاپیو کھیچن کھیتے (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ عسکریت پسندوں سے دو پستول، نو زندہ کارتوس، تین موبائل فون، سم کارڈ، تین جی پی آر این خطوط اور براو¿ن شوگر برآمد کی گئی جس کی مالیت تقریباً 500 روپے ہے۔
گرفتار افراد اور برآمد شدہ اشیاء کو مزید تفتیش کے لیے اروناچل پردیش پولیس، کھونسہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ