امریکہ و اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار ہیں: ایرانی صدر
تہران ،30اپریل (ہ س )۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آبنائے ہرمز کی صورتِ حال اور ناکہ بندی کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو ذمے دار قرار دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا پر یومِ خلیج فارس کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں صدر پزشکیان نے کہ
امریکہ و اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار ہیں: ایرانی صدر


تہران ،30اپریل (ہ س )۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آبنائے ہرمز کی صورتِ حال اور ناکہ بندی کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو ذمے دار قرار دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا پر یومِ خلیج فارس کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں صدر پزشکیان نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایرانی قوم کی عظیم مزاحمت کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس آبی گزرگاہ میں کسی بھی قسم کی بدامنی کی ذمے داری امریکہ اور صہیونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے حریف ممالک کو خطے سے دور رکھنے کے فیصلے کا دفاع بھی کیا۔

ایرانی صدر کے مطابق ایران اس اسٹریٹجک سمندری راستے کی حفاظت کو اپنی قومی سلامتی کا اہم جزو سمجھتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تہران بارہا اس مو¿قف کا اعادہ کر چکا ہے کہ وہ خطے میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی یا کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش بین الاقوامی قانون کے منافی ہے اور یہ ناکام ہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی کارروائیاں خطے کی سلامتی کو بہتر بنانے کے بجائے کشیدگی میں اضافے اور خلیج فارس میں دیرپا استحکام کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande