
نئی دہلی، 21 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سول سروسز ڈے پر ملک کے سول سروینٹس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی خدمت کو ”وکست بھارت“کی مضبوط بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آخری صف میں کھڑے شخص کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑ ناہی ایک مضبوط، خوشحال اور حساس ہندوستان کی تعمیر کی بنیاد ہے۔
وزیر اعظم مودی نے منگل کو ایکس پر اپنے پیغام میں ایک سبھاشتم کا اشتراک کرکے سول سروینٹس کو ان کے فرائض اور اقدار کی یاد دلائی۔ انہوں نے لکھا،”شیلم پرہیتاسکتیہ انوتسیکہ کشما دھرتیہ۔ الوبھ شویتی ودیایہ پریپاکونچلم پھلم۔“ اس سبھاشتم کا مفہوم یہ ہے کہ حقیقی علم کے ثمرات اچھے کردار، نیکی، انا کی عدم موجودگی، درگزر، صبر اور لالچ سے دور رہنے جیسی صفات میں مضمر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ خوبیاں ایک مثالی سول سروینٹکی پہچان ہوتی ہیں اور انہی اقدار کی بنیاد پر ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے تمام سول سروینٹسپر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ترقی کے ثمرات ہر شہری تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سول سروسز ڈے اچھی حکمرانی اور قوم کی تعمیر کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع ہے۔
وزیر اعظم نے سول سروینٹس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں، نچلی سطح سے لے کر پالیسی سازی تک، لاتعداد لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرتی ہیں اور ہندوستان کی ترقی میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے سرکاری ملازمین فرض کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے عمدگی، ہمدردی اور اختراع کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد