
دنتے واڑہ، 21 اپریل (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن کے نکسل متاثرہ دنتے واڑہ ضلع کے لیے 22 اپریل ایک خاص دن ہونے والا ہے۔ کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن تندولکر اس دن دنتے واڑہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ چھندنار، جاونگا اور پنیڈا جیسے دیہاتوں میں ملٹی سپورٹس کے نئے میدانوں کا افتتاح کریں گے۔
کلکٹر مینک چترویدی نے وضاحت کی کہ یہ دورہ صرف ایک افتتاحی تقریب نہیں ہے، بلکہ ’میدان کپ‘ پہل کے ذریعے ضلع کے دور دراز دیہاتوں کے بچوں کو کھیلوں سے منسلک کرنے کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔ حکام کے مطابق سچن ٹنڈولکر فاو¿نڈیشن اور انتظامیہ مشترکہ طور پر 50 کھیل کے میدان تیار کر رہے ہیں جن میں سے 15 پر کام مکمل ہو چکا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر بدھ کی صبح 9:30 سے 10:30 کے درمیان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے سوامی وویکانند ایئرپورٹ، رائے پور پہنچیں گے۔ وہاں سے وہ چیف منسٹر وشنو دیو سائی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے سیدھے دنتے واڑہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ پولس انتظامیہ نے نکسل متاثرہ علاقے میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ کلکٹر میانک چترویدی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو رائے نے پہلے چھندنار اور پنیڈا کے کھیتوں کا معائنہ کیا ہے۔
تندولکر کا دنتے واڑہ کا دورہ اس لیے اہم سمجھا جاتا ہے کہ جہاں کبھی خوف اور تشدد کا ماحول تھا، اب امید اور کھیلوں کی ایک نئی کرن نظر آنے لگی ہے۔ تندولکر اپنے خاندان اور وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی کے ساتھ چھندنار گاو¿ں پہنچیں گے اور کھیلوں کے ایک بڑے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ دریائے اندراوتی کے کنارے واقع چھندنار گاو¿ں ان دنوں مکمل طور پر تبدیل نظر آتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan