مولانا یعسوب عباس کی ایران سے ہندوستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کی اپیل
لکھنؤ، 02 اپریل (ہ س)۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس نے ایران کے رہبرمعظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے ڈاکٹر عبدالمجید حکیم کو ایک مکتوب پیش کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے ہندوستانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے
Maulana-Yasoob-Hurmuz-Khamnei


لکھنؤ، 02 اپریل (ہ س)۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس نے ایران کے رہبرمعظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے ڈاکٹر عبدالمجید حکیم کو ایک مکتوب پیش کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے ہندوستانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔ یہ مکتوب انہوں نے لکھنؤ کے تاریخی چھوٹا امامباڑہ میں ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی یاد میں منعقدہ اایک تعزیتی اجلاس کے دوران پیش کیا، جس کا اہتمام شیعہ برادری کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تقریب میں ایران کے سپریم لیڈر کے ہندوستان میں نمائندے ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی اور مولانا یعسوب عباس نے انسانیت اور امن کا پیغام دیا۔ مقررین نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی وفات سے عالم اسلام کو گہرا صدمہ پہنچا ہے اور اس مشکل وقت میں ہندوستان کے انصاف پسند عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔مولانا یعسوب عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانے تاریخی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی سطح پر جاری کشیدگی اور سمندری راستوں پر جنگی اثرات کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے ایران سے اپیل کی کہ وہ اپنی سرپرستی میں ہندوستان آنے والے جہازوں کو ہرمز کے راستے محفوظ گزرنے کی اجازت دے تاکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔مولانا نے امید ظاہر کی کہ ایران ان کی درخواست پر مثبت غور کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی عوام، خصوصاً شیعہ برادری، اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ایران کی شکر گزار رہے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande