
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س) ہندوستان نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کے اعلان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ امن کی طرف اٹھایا گیا ہر قدم خوش آئند ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا، ہم جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم امن کی طرف ہر قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اسرائیل کی طرف سے بھارت سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی درخواست پر ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس ایک عملی طریقہ کار موجود ہے اور اس کے تحت مسائل حل کیے جاتے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی