غیر مشروط سرنڈر کے بغیر ایران کی طرف سے کوئی ڈیل قبول نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن،07مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ وہ ایران کی طرف سے اس وقت تک کوئی ڈیل قبول نہیں کریں گے، جب تک ایران امریکہ کے سامنے مکمل اور غیر مشروط طور پر سرنڈر کرنا قبول نہیں کرتا۔صدر ٹرمپ کا یہ اعلان ایران کے خلاف اسرائیل ک
غیر مشروط سرنڈر کے بغیر ایران کی طرف سے کوئی ڈیل قبول نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن،07مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ وہ ایران کی طرف سے اس وقت تک کوئی ڈیل قبول نہیں کریں گے، جب تک ایران امریکہ کے سامنے مکمل اور غیر مشروط طور پر سرنڈر کرنا قبول نہیں کرتا۔صدر ٹرمپ کا یہ اعلان ایران کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مل کر شروع کی گئی جنگ کے سات دن مکمل ہو نے کے بعد سامنے آیا ہے۔اب تک امریکہ اور اسرائیل کو سب سے بڑی کامیابی ایرانی روحانی پیشوا اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد کو قتل کرنے کی صورت ملی ہے۔ تاہم رجیم کی تبدیلی کی منزل ابھی امریکہ و اسرائیل حاصل نہیں کر سکے۔ البتہ ایران میں غزہ کی طرح شہری انفراسٹرکچر کی تباہی کا کام بھی کافی ہو گیا ہے۔ اب تک ایران میں 1200 سے زائد شہری امریکی و اسرائیلی بمباری سے قتل کیے گئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے لیے ایک عظیم اور قابل قبول لیڈر کے لیے ہم اور ہمارے بہت سے اتحادی و شراکت دار مل کر اور انتھک انداز سے کام کر رہے ہیں۔تاکہ ایران کو تباہی کے کنارے سے واپس لا سکیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہم ایرانی معیشت کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے۔

یاد رہے امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مشترکہ جنگ اس وقت شروع کی یے جب ایرانی تاجروں اور دکانداروں نے ایرانی کرنسی کی قدر کے انتہائی گر جانے افراط زر کی شرح بہت بڑھ جانے اور مہنگائی میں غیر معمولی اضافے کے خلاف مظاہرے شروع کیے۔ ایران پچھلی کئی دہائیوں سے امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کی طرف سے عائد کردہ اقتصادی پا بندیوں کی زد میں ہے۔ جس کے سبب ایرانی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے انہیں مظاہرہن کی مدد کے لیے مداخلت کا اعلان کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande