
فور لین میں ڈائیورژن نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں والوں اور عوامی نمائندوں نے کیا سڑک جامبھاگلپور، 7 مارچ (ہ س)۔ بھاگلپور-مونگیر فور لین سڑک پر کھڑیا پپرا ہالٹ کے پاس ڈائیورژن نہیں ہونے کی وجہ سے ہفتہ کے روز گاؤں والوں اور عوامی نمائندوں نے متحد ہو کر سڑک جام کر دیا۔اس معاملہ میں کھڑیا پپرا کے مکھیا سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ بھاگلپور-مونگیر فور لین سڑک پر کھڑیا پپرا ہالٹ کے قریب ڈائیورژن کی منظوری محکمہ کے ذریعہ دیئے جانے کے باوجود اس کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ اس کی مخالفت میں جائے وقوع پر گھنٹوں سڑک جام کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور فورلین کے افسران سے کھگڑیا پپرا ہالٹ کے قریب ڈائیورژن کا مطالبہ کیا گیا۔ ایسا نہ کرنے پر پرتشدد احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ دریں اثنا، مونگیر کے ضلع مجسٹریٹ نے کھڑیا پپرا کے مکھیا سنجے کمار سنگھ کو فون پر یقین دہانی کرائی، اس معاملے پر بات کرنے کے لیے پیر کے روز دفتر آنے کو کہا اور انہیں یقین دلایا کہ کھڑیا پپرا ہالٹ میں ڈائیورژن دیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ مکھیا سنجے کمار سنگھ نے بہار حکومت کے وزیر داخلہ سمراٹ چودھری اور بھاگلپور ضلع کے ضلع مجسٹریٹ کو بھی ایک خط لکھ کر اس معاملے سے آگاہ کیا تھا۔ اس موقع پر کھڑیا پپرا کے مکھیا سنجے کمار سنگھ، بریا پور، مونگیر کے ضلع کونسل ممبر درگیش کمار سنگھ، سرپنچ ادھو یادو، پیکس صدر راجیش کمار، منا جیسوال، وارڈ ممبران اور سینکڑوں گاؤں والے موجود تھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan