وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو ایس سی درجہ بندی کے نفاذ پر اعزاز
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو ایس سی درجہ بندی کے نفاذ پر اعزازحیدرآباد، 07 مارچ (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کو حیدرآباد کے شلپ کلا ویدیکا میں منعقدہ ایک تقریب میں مادیگا ایمپلائیز کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نے اعزاز سے نوازا۔ حکومت کی ج
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو ایس سی درجہ بندی کے نفاذ پر اعزاز


وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو ایس سی درجہ بندی کے نفاذ پر اعزازحیدرآباد، 07 مارچ (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کو حیدرآباد کے شلپ کلا ویدیکا میں منعقدہ ایک تقریب میں مادیگا ایمپلائیز کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نے اعزاز سے نوازا۔ حکومت کی جانب سے شیڈولڈ کاسٹس (ایس سی) کی درجہ بندی کو قانونی حیثیت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ تقریب میں وزراء دامودرراج نرسِمہا اورادلوری لکشمن کے ساتھ ساتھ ارکانِ اسمبلی کالے یادیہ، ویمولا ویریشم اورلکشمی کانت راؤ بھی موجود تھے۔ مادیگا برادری کے نمائندوں نے ایس سی درجہ بندی کے نفاذ پر وزیر اعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت 2023 کے انتخابات میں عوامی مفادات پرمبنی حکمرانی قائم کرنے اور شہریوں کی زندگی بہتر بنانے کے مقصد سے اقتدار میں آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی درجہ بندی کا مسئلہ کئی برسوں سے حل طلب تھا اورانصاف کے لیے جاری جدوجہد میں کئی کارکنوں نے اپنی جانیں بھی قربان کیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وہ دودہائیوں سے زیادہ عرصے سے درجہ بندی کے مطالبے کی حمایت کرتے آ رہے ہیں اور سیاسی دباؤ کے باوجود مادیگا برادری کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعد تلنگانہ ایس سی درجہ بندی نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande