تھائی لینڈ ٹینس ماسٹرز اپریل میں شروع ہوں گے، سرکاری جرسی کی نقاب کشائی ۔
بنکاک، 6 مارچ (ہ س) تھائی لینڈ ٹینس ماسٹرز 2026 کے منتظمین نے ٹورنامنٹ کی آفیشل جرسی کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ اس جرسی کی رونمائی بنکاک میں ایک خصوصی تقریب میں کی گئی جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دینا
ٹینس


بنکاک، 6 مارچ (ہ س) تھائی لینڈ ٹینس ماسٹرز 2026 کے منتظمین نے ٹورنامنٹ کی آفیشل جرسی کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ اس جرسی کی رونمائی بنکاک میں ایک خصوصی تقریب میں کی گئی جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دینا اور کھیلوں کے عالمی نقشے پر تھائی لینڈ کی جگہ کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 13 سے 20 اپریل تک نونتھابری ٹینس سینٹر میں کھیلا جائے گا۔ آٹھ روزہ ٹورنامنٹ میں سولہ بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لیں گے، جن میں کل 31 میچ ہوں گے۔

جرسی کی لانچنگ تقریب این ایچ بنکاک سکھوموت بلیوارڈمیں منعقد ہوئی، جہاں لان ٹینس ایسوسی ایشن آف تھائی لینڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نمائندے نانافت نانتاسک اور سچن تومر (ریڈ ٹیلنٹ گروپ کے چیئرمین) نے بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ کا باضابطہ اعلان کیا۔

تقریب میں تھائی لینڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی، کریڈٹ چائیرین (جے ڈی) اور تھیراپت کھانتی ویراوت (ونر) بھی موجود تھے۔ ایونٹ کی خاص بات ٹورنامنٹ کی جرسی کی نقاب کشائی تھی جسے قازقستان کے انٹرنیشنل ٹینس کھلاڑی گریگوری لوماکن سمیت کئی کھلاڑیوں نے پیش کیا۔

منتظمین کے مطابق اس اقدام کا مقصد کھیلوں کی سیاحت کے ذریعے تھائی لینڈ کو فروغ دینا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ چار بڑے سیاحتی شہروں - بنکاک، پٹایا، فوکٹ، اور ہوا ہین کو عالمی سامعین کے سامنے پیش کرے گا۔ ہر حصہ لینے والا کلب ان شہروں میں سے کسی ایک کی نمائندگی کرے گا۔

اس ٹورنامنٹ کا انعقاد تھائی لینڈ کی لان ٹینس ایسوسی ایشن نے ریڈ ٹیلنٹ گروپ اور ایلان ایونٹ اینڈ ڈیزائن کے اشتراک سے رائل سرپرستی میں کیا ہے۔

لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سچن تومر نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ٹینس کے ذریعے تھائی لینڈ کی سیاحت کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد تھائی لینڈ کو کھیلوں کی سیاحت کے ذریعے دنیا سے متعارف کرانا ہے۔ تھائی لینڈ ٹینس ماسٹرز کے ذریعے، ہم ملک کی ثقافت، سیاحتی مقامات اور کھیلوں کی صلاحیت کو عالمی سامعین کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے میچز عالمی سطح پر متعدد پلیٹ فارمز پر نشر کیے جائیں گے جن میں یورپ کا معروف اسپورٹس نیٹ ورک یورواسپورٹ بھی شامل ہے۔ اس سے دنیا بھر میں ٹینس کے شائقین اس ٹورنامنٹ کو دیکھ سکیں گے اور توقع ہے کہ تھائی لینڈ میں سیاحت اور معیشت کو فروغ ملے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande