ڈونالڈ ٹرمپ نے ہولی کی مبارکباد دی
ڈونالڈ ٹرمپ نے ہولی کی مبارکباد دی واشنگٹن، 05 مارچ (ہ س)۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندو تہوار ہولی پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا پیغام وائٹ ہاوس نے جاری کیا ہے۔ انہوں نے امریکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امن کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا
ڈونالڈ ٹرمپ نے ہولی کی مبارکباد دی


ڈونالڈ ٹرمپ نے ہولی کی مبارکباد دی

واشنگٹن، 05 مارچ (ہ س)۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندو تہوار ہولی پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا پیغام وائٹ ہاوس نے جاری کیا ہے۔ انہوں نے امریکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امن کی امید ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا: ’’میلانیا اور میں ہولی کے ہندو تہوار کو منانے والے تمام لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دن موسم بہار کی آمد کا خیر مقدم اور برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن ہے۔ آج، جب پوری دنیا کی برادریاں رنگوں کے اس تہوار کو منانے کے لیے جمع ہو رہی ہیں، میں ہولی منانے والے تمام امریکیوں کو امید، امن اور اتحاد سے بھرپور دن کی مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande