سڑک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق
پریاگ راج، 5 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے تھروئی تھانہ علاقے میں بدھ کی رات ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ دونوں ہولی کے موقع پر رشتہ داروں سے ملنے جا رہے تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں
PRAYAGRAJ-ACCIDENT-TWO-DIED


پریاگ راج، 5 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے تھروئی تھانہ علاقے میں بدھ کی رات ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ دونوں ہولی کے موقع پر رشتہ داروں سے ملنے جا رہے تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق بدھ کی دیر رات تھروئی تھانہ علاقے کے منسوتا گاؤں کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں کی شناخت پھاپھامؤ تھانہ علاقہ کے روداپور کے رہنے والے 22 سالہ منوج کمار گوتم اور چندا پور کے رہنے والے 25 سالہ راہل کمار گوتم کے طور پر ہوئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں نوجوان ہولی کے تہوار پر رشتہ داروں سے ملنے جا رہے تھے۔

گنگا نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کلدیپ سنگھ گناوت نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande