گرڈیہ میں تروینی سنگم میں دو بچے ڈوب کر ہلاک
گریڈیہ، 5 مارچ (ہ س)۔ بدھ کو گریڈیہ ضلع کے جموا -دیوری علاقے کی مرکزی سرحد پر واقع گوداوری تروینی سنگم تالاب میں دو نوجوانوں کی ڈوب کر موت ہو گئی ۔ دونوں نوجوان دیوری تھانہ علاقہ کے چترو بازار کے رہنے والے تھے۔ کھوری مہوا کے ایس ڈی پی او راجندر پرس
JH-TWO-CHILDREN-DROWNED-IN-TRIVENI-SANGAM-


گریڈیہ، 5 مارچ (ہ س)۔ بدھ کو گریڈیہ ضلع کے جموا -دیوری علاقے کی مرکزی سرحد پر واقع گوداوری تروینی سنگم تالاب میں دو نوجوانوں کی ڈوب کر موت ہو گئی ۔ دونوں نوجوان دیوری تھانہ علاقہ کے چترو بازار کے رہنے والے تھے۔ کھوری مہوا کے ایس ڈی پی او راجندر پرساد نے ڈوب کر دو بچوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔

اطلاعات کے مطابق چترو (دیوری) گاو¿ں کے رہنے والے سنجے ساو کا بیٹا کرن کمار اور پورنیگڑیا گاو¿ں کے کرشنا وشوکرما کا بیٹا دیپک کمار چترو بازار میں ہولی کھیلنے کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے کے لیے تروینی سنگم گئے تھے۔ نہاتے ہوئے دونوں گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ دریا میں اترے اور ان کی تلاش شروع کر دی۔

اسی دوران کھنڈولی سے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم بھی پہنچ گئی۔ تقریباً ڈھائی سے تین گھنٹے کی تلاش کے بعد دونوں کو پانی سے نکال کر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ واقعے کے بعد جب ان کی لاشیں گھر لائی گئیں تو پورے گاو¿ں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande