سگریٹ نہ دینے پر دکان کو آگ لگا دی، لاکھوں کا نقصان
پلامو، 05 مارچ (ہ س)۔ ضلع ہیڈکوارٹر میدینی نگر صدر تھانہ علاقہ کے سوا گاو¿ں کے نرالا ٹولہ میں ایک کریانہ جنرل اسٹور کو سگریٹ نہ دینے پر آگ لگا دی گئی۔ دکان میں موجود سامان کے ساتھ ساتھ شادی کے لیے خریدکر رکھے گئے سامان بھی جل کر راکھ ہو گئے ۔ یہ
JH-SHOP-SET-ON-FIRE-FOR-NOT-GIVING-CIGARETTES-


پلامو، 05 مارچ (ہ س)۔ ضلع ہیڈکوارٹر میدینی نگر صدر تھانہ علاقہ کے سوا گاو¿ں کے نرالا ٹولہ میں ایک کریانہ جنرل اسٹور کو سگریٹ نہ دینے پر آگ لگا دی گئی۔ دکان میں موجود سامان کے ساتھ ساتھ شادی کے لیے خریدکر رکھے گئے سامان بھی جل کر راکھ ہو گئے ۔ یہ واقعہ بدھ کی رات دیر گئے پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس کو درخواست دی گئی ہے جس میں دکان کو آگ لگانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ راجیش کمار گپتا کے مکان سے ہی دکان منسلک ہے۔ راجیش نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی دیر رات چار لڑکے سگریٹ خریدنے دکان میں داخل ہوئے۔ وہ شٹر پر زور زور سے پیٹ رہے تھے۔ جب وہ باہر نکلے تو پڑوس کے ریتک سنگھ، چھوٹو سنگھ اور دیگر لوگوں نے سگریٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کے گریبان پکڑ کر ان پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ سگریٹ ختم ہو گئی ہے ۔

چاروں نوجوان غصے میں جائے وقوعہ سے چلے گئے اور جاتے جاتے دیکھ لینے کی دھمکی دے گئے ۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد دکان میں آگ لگ گئی۔ صدر پولیس اسٹیشن اور فائر بریگیڈ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ علاقہ مکین بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سب کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

راجیش نے بتایا کہ اس کے بھائی چھوٹو کمار گپتا کی 11 مارچ کو شادی تھی۔ اس نے ڈیڑھ لاکھ روپے کا سامان خریدا تھا۔ اس کے پاس 80 ہزار روپے نقد بھی تھے۔ یہ سب آگ میں جل کر خاکستر ہو گئے۔ مزید برآں ،دکان میں رکھے سامان سمیت تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کی املاک تباہ ہو گئی ۔ راجیش نے چار نوجوانوں پر آگ لگانے کا الزام لگایا ہے۔شکایت میں اس نے انتظامیہ سے سخت کاروائی کی درخواست کی ہے ۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande