سونیا گاندھی نے ایران بحران پر حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھایا
نئی دہلی، 3 مارچ (ہ س)۔ کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت پر حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاموشی غیر جانبدا
SONIA-GANDHI-IRAN-LEADER-KILLING-ARTICLE


نئی دہلی، 3 مارچ (ہ س)۔ کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت پر حکومت کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاموشی غیر جانبداری نہیں بلکہ ذمہ داری سے دستبرداری ہے۔

سونیا گاندھی نے ایک انگریزی اخبار میں لکھا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ ایرانی رہنما کا قتل بین الاقوامی قانون اور خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کا آرٹیکل 2(4) کسی بھی ریاست کی سیاسی آزادی اور علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال سے منع کرتا ہے۔ ہندوستان جیسے جمہوری ملک کی طرف سے واضح ردعمل کا فقدان تشویشناک ہے۔

کانگریس نے ایران میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں خطرناک قرار دیا۔ پارٹی نے ایرانی عوام اور شیعہ برادریوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande