
سرینگر 29 مارچ (ہ س)۔ اینٹی کرپشن بیورو جموں و کشمیر نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے پولیس اسٹیشن لارنو، اننت ناگ کے ایک ایس پی او کو ایک شکایت کنندہ سے 18,000 روپے کی رشوت طلب کرنے اور لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے اینٹی کرپشن بیورو کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ہے کہ 26 مارچ کو، شکایت کنندہ اپنا لوڈ کیریئر مٹی سے بڈیہار چلا رہا تھا اور اسے بڈیہار پل پر پولیس ناکا پارٹی نے روکا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی نے لوڈ کیرئیر کی تلاشی لی اور لوڈ کیرئیر کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی لیکن شکایت کنندہ کو لوڈ کیرئیر کی دستاویزات واپس نہیں کیں، بلکہ اسے اگلے دن پولیس اسٹیشن لارنو میں رپورٹ کرنے کو کہا۔ اگلے دن یعنی 27 مارچ کو شکایت کنندہ تھانہ لارنو گیا جہاں اس کی ملاقات ایس پی او امتیاز احمد بھٹ سے ہوئی جنہوں نے زبانی طور پر دستاویزات کے اجراء کے لیے 30000 کی رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا لیکن بعد میں فون پر 25000 کی رقم کا مطالبہ کیا، جو آخر کار 18000 پر طے پایا گیا۔ ترجمان نے کہا، شکایت کنندہ نے رشوت نہ دینے کا انتخاب کیا اور اس کے بجائے مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی کرنے کے لیے اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کیا۔
شکایت کی وصولی پر، ایک محتاط تصدیق کی گئی جس نے مذکورہ سرکاری ملازم کے مطالبے کی تصدیق کی اور اس کے مطابق پی سی ایکٹ 1988 کے ترمیمی ایکٹ 2018 کے ساتھ پڑھا گیا کیس ایف آئی آر نمبر 03/2026 زیر یں 7 پی ایس اے سی بی اننت ناگ میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا کر مذکورہ اہلکار امتیاز احمد بھٹ نمبر 176/SPO تھانہ لارنو اننت ناگ ولد خضر محمد بھٹ ساکنہ بٹ پورہ لارنو کوکرناگ اننت ناگ کو رشوت کا مطالبہ کرتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ٹریپ ٹیم سے وابستہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اسے موقع پر گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ بعد ازاں ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزم پولیس اہلکار کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔ فوری کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir