
نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں امن کی امید کے باعث بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آگئی ہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق، صبح 10:15 بجے، برینٹ کروڈ 99.17 ڈالر فی بیرل کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 88.51 ڈالر فی بیرل کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ اس سے پہلے گزشتہ کاروباری دن یعنی منگل کو برینٹ کروڈ 104.49 ڈالر فی بیرل کی سطح پر بند ہوا تھا۔ جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ نے منگل کو 92.35 ڈالر فی بیرل کی سطح پر کاربار کا ا ختتام کیا تھا۔
آج کی تجارت کے آغاز پر، برینٹ کروڈ تقریباً چھ فیصد کی کمزوری کے ساتھ 99.83 ڈالر فی بیرل پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 97.18 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔ اس گراوٹ کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے برینٹ کروڈ تھوڑی دیر کے لیے 100.03 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ تاہم، تھوڑی دیر بعد اس کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈلر کی سطح سے نیچے آگئی۔ صبح 10:15 بجے تک کے کاروبار کے بعد، برینٹ کروڈ 5.11 فیصد کی کمی کے ساتھ 99.17 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
برینٹ کروڈ کی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ میں بھی آج پانچ فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ نے آج 88.53 ڈالر فی بیرل پر تجارت شروع کی۔ کچھ ہی عرصے میں اس کی قیمت 86.72 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔ اس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کچھ وقت کے لیے 89.36 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ صبح 10:15 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 4.08 فیصد کی کمی کے ساتھ 88.51 ڈالر فی بیرل پرکاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد