شروعاتی کاروبار میں اتار چڑھاو کے درمیان شیئر بازار میں تیزی کا رخ
شروعاتی کاروبار میں اتار چڑھاو کے درمیان شیئر بازار میں تیزی کا رخ نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار۔ چڑھاو کے درمیان مضبوطی بنی ہوئی ہے۔ مغربی ایشیا میں سیز فائر کی آہٹ کے درمیان آج کے کاروبار کی شروع
شیئر بازار کی علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں اتار چڑھاو کے درمیان شیئر بازار میں تیزی کا رخ

نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار۔ چڑھاو کے درمیان مضبوطی بنی ہوئی ہے۔ مغربی ایشیا میں سیز فائر کی آہٹ کے درمیان آج کے کاروبار کی شروعات زوردار اچھال کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلنے کے بعد سیز فائر کو لے کر برقرار سسپنس کی وجہ سے خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ شروعاتی کاروبار میں فروخت کنندگان کا پلڑا بھاری پڑتا ہوا نظر آ رہا تھا۔ حالانکہ بازار کی شروعات آج اتنی زوردار تیزی کے ساتھ ہوئی تھی کہ فروخت کا دباو بننے کے باوجود دونوں انڈیکس مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 1.05 فیصد اور نفٹی 1.04 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

آج صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے اپولو اسپتال، الٹرا ٹیک سیمنٹ، انٹر گلوب ایوی ایشن، بجاج آٹو اور شری رام فائنانس کے شیئر 2.93 فیصد سے لے کر 2.23 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، پاور گرڈ کارپوریشن، آئی ٹی سی، انفوسس اور کول انڈیا کے شیئر 2.42 فیصد سے لے کر 0.04 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,724 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,312 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 412 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 27 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب تین شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 47 شیئر سبز نشان میں اور تین شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 1,516.08 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 74,212.47 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی اس انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ خاص طور پر، پہلے 15 منٹ کے بعد فروخت کنندگان نے بازار پر دباو بنا دیا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے قریب 900 پوائنٹس ٹوٹ کر 73,302.32 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 764.92 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 73,461.31 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 365.80 پوائنٹس اچھل کر 22,878.45 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں گراوٹ آنے لگی۔ حالانکہ خریدار بھی درمیان درمیان میں خریداری کا زور بناتے رہے، جس سے نفٹی کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ فروخت کا دباو بڑھنے پر پہلے آدھے گھنٹے کے کاروبار میں ہی یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے 175 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 22,701.20 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداری شروع ہونے سے اس انڈیکس کی صورتحال میں ایک بار پھر سدھار ہوتا ہوا نظر آنے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 233.25 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 22,745.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande