
نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جنگ بندی کے تعلق سے شکوک و شبہات کے درمیان آج دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ سے مثبت رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ سیشن کے کاروبار کے بعد یورپی بازار ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ وہیں، ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر خریداری کا رخ نظر آ رہا ےہ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پانچ دنوں تک ایران کے توانائی کے ڈھانچے پر حملہ نہ کرنے کے اعلان سے پیدا ہونے والے جنگ بندی کے حوالے شکوک و شبہات کے باوجود امریکی مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران تیزی رہی۔ ڈاو¿ جونز نے شروعاتی کاروبار میں 1,100 پوائنٹس چھلانگ لگائی۔ تاہم، بعد میں ایران کی جانب سے جنگ جاری رہنے کے اعلان کے بعد، انڈیکس کا اضافہ کم ہو کر 600 پوائنٹس تک رہ گیا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 6,651.62 پوائنٹس تک بڑھنے کے بعد، تقریباً 70 پوائنٹس پھسل کر 1.15 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 6,581 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔ اس کے علاوہ ، نیس ڈیک 299.15 پوائنٹس یعنی 1.38 فیصد کی تیزی کے ساتھ گزشتہ سیشن 21,946.76 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ وہیں ، ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال 142.31 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 46,066.16 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران یورپی بازاروں میں ملا جلا کاروبار ہوتا رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.24 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 9,894.15 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں ، سی اے سی انڈیکس 0.78 فیصد اضافے کے ساتھ 7,726.20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح،ڈی اے ایکس انڈیکس 273.67 پوائنٹس یعنی 1.21 فیصد اضافے کے ساتھ 22,653.86 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ ایشیاءکے نوبازاروں کے انڈیکس میں سے سات سبز نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں، جبکہ ایک انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہا ہے۔ انڈونیشیا اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی کی وجہ سے، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں آج کاروبار نہیں ہو رہا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس، جو ایشیائی مارکیٹ کا واحد انڈیکس ہے، اس وقت 0.10 فیصد کمی کے ساتھ 32,688.58 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
دوسری طرف، گفٹ نفٹی 345 پوائنٹس یعنی 1.54 فیصد کے اضافے کے ساتھ 22,810 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس 375.51 پوائنٹس یعنی 0.73 فیصد اضافے کے ساتھ 51,891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں آج زوردار مضبوطی نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 111.54 پوائنٹس یعنی 2.06 فیصد اضافے کے ساتھ 5,517.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 440.53 پوائنٹس یعنی 1.81 فیصد اضافے کے ساتھ 24,823 کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ ، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.95 فیصد چھلانگ لگا کر 3,849.34 کی سطح پر،سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.92 فیصد چھلانگ لگا کر 1,410.26 کی سطح پر اور اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 4,848.10 کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد