
نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س):۔
انڈین ریلوے نے اپنے رننگ عملے کی فلاح و بہبود کو مضبوط بناتے ہوئے کلومیٹر یج کی جگہ پر دیئے جانے والے الاونسز(اے ایل کے) کی شرحوں میں اضافہ کیا ہے۔ یہ ترمیم یکم جنوری 2024سے نافذ مانی جائے گی۔جو مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) کے 50فیصد تک پہنچنے کے بعد کیا گیا ہے۔
ریلوے کی وزارت نے اتوار کو کہا کہ اس فیصلے سے لوکو پائلٹ، اسسٹنٹ لوکو پائلٹ، فائر مین، اور گارڈز (اب ٹرین مینیجرز) سمیت ہزاروںرننگعملے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، جو ملک کے وسیع ریل نیٹ ورک کو 24/7 آپریشنل رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نظرثانی شدہ نرخوں کے تحت لوکو رننگ اسٹاف کو فی 100 کلومیٹر کلو میٹریج الاو¿نس اور 160کلو میٹر کے لئے اے ایل کے میں اضافہ رقم ملے گی۔لوکو پائلٹ( میل ) کو 606روپے اور 969روپے ،لوکو پائلٹ( مسافر) /سینئر موٹر مین کو 600 اور 960 روپے اور لوکو پائلٹ (گڈس ) کو 594روپے او ر951روپے ملیں گے۔
اسی طرح شنٹنگ گریڈ-I کے لوکو پائلٹس کو 461 اور 737 ملیں گے، جبکہ شنٹنگ گریڈ-II لوکو پائلٹس کو 447 اور 715 ملیں گے۔ سینئر اسسٹنٹ لوکو پائلٹس اور سینئر فائر مین-1 کو 447 (شنٹ کرنے کے لیے 287) اور 715 ملیں گے، جبکہ اسسٹنٹ لوکو پائلٹس اور فائر مین-1 کو 430 (277 روپے شنٹنگ کے لیے) اور 688 ملیں گے۔ سینئر سیکنڈ فائر مین کو بھی یہی نرخ ملیں گے، جبکہ سیکنڈ فائر مین کو 362 (شنٹ کرنے کے لیے 216) اور 579 ملیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گارڈ کی پوزیشن کا نام بدل کر ٹرین منیجر رکھ دیا گیا ہے۔ یہ نظرثانی شدہ شرحیں ریلوے سروس (نظرثانی شدہ تنخواہ) رولز، 2016 کے تحت لاگو ہوں گی، اور کلو میٹریج الاو¿نس اور اے ایل کے کی دیگر شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ