ڈرگس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی، فڑنویس کا اعلان
ڈرگس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی، فڑنویس کا اعلانممبئی، 17 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ ریاست میں منشیات کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی نافذ کی جائے گی اور اس سلسلے میں سخت ترین اقدامات ک
Politics Maha Anti Drug Policy


ڈرگس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی، فڑنویس کا اعلانممبئی، 17 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ ریاست میں منشیات کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی نافذ کی جائے گی اور اس سلسلے میں سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈرگس کے معاملات میں ملوث افراد کی جائیداد ضبط کی جائے گی اور قانونی کارروائی کو مزید سخت بنایا جائے گا۔یہ بیان انہوں نے اسمبلی میں اس وقت دیا جب رکن اسمبلی پروین دٹکے کی جانب سے ناگپور کے موتی باغ علاقے میں ڈرگ اسمگلروں کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال اٹھایا گیا۔ اس موقع پر وکاس ٹھاکرے، وکرم پچپوتے اور ڈاکٹر نتن راؤت نے بھی ضمنی سوالات کیے۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس معاملے میں سوشل کرائم کنٹرول ایکٹ، 1999 کے تحت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کی جائیداد ضبط کی جائے گی اور اگر کہیں غیر قانونی تعمیرات پائی گئیں تو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق نوٹس جاری کر کے میونسپل کارپوریشن کے ذریعے کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ علاقوں میں خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ ایسے جرائم پر قابو پایا جا سکے، جبکہ آئندہ ایسے واقعات ہونے پر متعلقہ پولیس افسر کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق ناگپور پولیس نے گزشتہ 11 مہینوں میں ’آپریشن تھنڈر‘ کے تحت بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 907 مقدمات درج کیے اور تقریباً 1254 کلوگرام منشیات ضبط کیں جن کی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اینٹی ڈرگ کارروائیوں کو مضبوط بنانے کے لیے 31 اگست 2023 کو اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (این ٹی ایف) قائم کی گئی، جس کا دائرہ کار اب تمام پولیس اسٹیشنوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور دیگر ریاستوں کے ساتھ تال میل بڑھا کر انٹیلیجنس شیئرنگ کے ذریعے بین ریاستی اور بین الاقوامی ڈرگ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی ممکن ہوئی ہے۔فڑنویس نے کہا کہ صرف مقدمات درج کرنا کافی نہیں بلکہ ڈرگ نیٹ ورک کی مکمل چین کو ختم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف معطلی کے بجائے براہ راست برطرفی کی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں نابالغوں کے استعمال کو انتہائی سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو تجویز بھیجی جائے گی۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande