پونے ہائی وے حادثہ : جیپ اور ٹرک کی ٹکر سے تین جانیں ضائع
پونے ہائی وے حادثہ : جیپ اور ٹرک کی ٹکر سے تین جانیں ضائعپونے، 17 مارچ (ہ س)۔ پونے ضلع میں پونے-شولاپور نیشنل ہائی وے پر پیش آنے والے ایک مہلک حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جب ایک کروزر جیپ اچانک بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پولیس ک
Accident Maha Jeep Truck Collision


پونے ہائی وے حادثہ : جیپ اور ٹرک کی ٹکر سے تین جانیں ضائعپونے، 17 مارچ (ہ س)۔ پونے ضلع میں پونے-شولاپور نیشنل ہائی وے پر پیش آنے والے ایک مہلک حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جب ایک کروزر جیپ اچانک بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق جیپ میں سوار تین افراد پونے ایم آئی ڈی سی میں کام کرتے تھے اور وہ اندھا پور تعلقہ کے لونی دیوکر علاقے سے گزر رہے تھے کہ راستے میں گاڑی کا ٹائر اچانک پنکچر ہو گیا۔ٹائر پنکچر ہونے کے بعد جیپ کا کنٹرول ختم ہو گیا اور وہ ڈیوائیڈر پار کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس شدید تصادم کے نتیجے میں جیپ کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا اور اس میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مہلوکین کی شناخت پرمو د بالاسو کھوالے (28)، ششاںک کوٹیا (32) اور وجے سنگھ راجپوت (35) کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور حادثے کی مکمل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande