بہار میں آٹھویں جماعت کے طالب علم کا قتل، لاش سڑک کنارے چھوڑ کر ملزم فرار
سیتامڑھی،14فروری(ہ س)۔ بہار کے سیتامڑھی میں آٹھویں جماعت کے طالب علم کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ میجر گنج تھانہ علاقہ واقع ڈمری کلا میں پیش آیا۔ مقتول طالب علم کی شناخت ساحل کمار ولد اشوک سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ ک
بہار میں آٹھویں جماعت کے طالب علم کا قتل، لاش سڑک کنارے چھوڑ کر ملزم فرار


سیتامڑھی،14فروری(ہ س)۔ بہار کے سیتامڑھی میں آٹھویں جماعت کے طالب علم کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ میجر گنج تھانہ علاقہ واقع ڈمری کلا میں پیش آیا۔ مقتول طالب علم کی شناخت ساحل کمار ولد اشوک سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح جب لوگوں کوجاگیر موڑ کے قریب لاش ملی تو انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

اہل خانہ کے مطابق ساحل کل سے لاپتہ تھا جس کی تلاش جاری تھی۔ دریں اثناء ہفتہ کی صبح جاگیرہ موڑ کے قریب سڑک کنارے اس کی لاش ملی جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔

تھانہ انچارج للت کمار نے بتایا کہ کال کرنے والے نے سڑک کے کنارے ایک لاش پڑی ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ ایسا لگتا ہے کہ مقتول کو لکڑی کے ڈنڈے سے سر پر حملہ کیا گیا ۔ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقتول کی موت ہو گئی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ قتل سابقہ تنازعہ کی وجہ سے ہوا ہے۔ تھانہ انچارج کا کہنا تھا کہ اگر سابقہ جھگڑا ہوتا تو تھانہ میں اس کی اطلاع نہیں دی جاتی۔ اب ہمارے پاس موجود معلومات کی بنیاد پر ہم مزید کارروائی کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande