
ہندوستانی ہوائی جہاز کمپنیوں کی مغربی ایشیا کے لیے آج 100 سے زیادہ پروازیں
نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ ملک کی ایئر لائنز کمپنیاں آج مغربی ایشیا (مشرقِ وسطیٰ) کے لیے 100 سے زیادہ پروازوں کا آپریشن کریں گی۔ ٹاٹا گروپ کی ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی اکائی ایئر انڈیا ایکسپریس نے کل 58 پروازوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ انڈیگو نے بدھ کو کہا کہ وہ جمعرات کو کل 41 پروازوں کا آپریشن کرے گی۔ نئی ہوائی سروس کمپنی اکاسا نے بھی جمعرات کو جدہ کے لیے پانچ ہندوستانی شہروں سے پروازوں کے آپریشن کی اطلاع دی ہے۔
ہوائی جہاز کمپنیوں کے سرکاری بیانات کے مطابق، ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس مل کر 18 باقاعدہ پروازوں اور 40 خصوصی پروازوں کا آپریشن کریں گی۔ باقاعدہ پروازوں میں 10 سعودی عرب کے جدہ کے لیے اور آٹھ عمان کے مسقط کے لیے ہوں گی۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ممبئی اور کوزیکوڈ کے لیے بھی 12 مارچ- سے ایئر انڈیا پروازوں کا آپریشن شروع کرے گی۔ خصوصی پروازوں میں جدہ سے دہلی اور ممبئی کی پروازیں بھی شامل ہیں۔ انڈیگو نے بتایا کہ وہ یورپ اور مغربی ایشیا میں کل نو شہروں کے لیے پروازوں کا آپریشن کرے گی۔
اس کے علاوہ یورپ کے لیے لندن ہیتھرو اور ایمسٹرڈیم ہوائی اڈوں سے کل پانچ پروازوں کی آمد و رفت طے کی گئی ہے۔ مغربی ایشیا میں مدینہ، جدہ، مسقط، ابوظہبی، شارجہ، دبئی، راس الخیمہ اور فجیرہ کے لیے پروازوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اکاسا کے مطابق، وہ جدہ سے احمد آباد، کوچی، کوزیکوڈ، ممبئی اور بنگلور کے لیے 31 مارچ- تک اڑان بھرے گی۔ کمپنیوں نے کہا کہ جن مسافروں کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، وہ اضافی فیس کے بغیر اپنے سفر کی تاریخ بدل سکتے ہیں یا پوری رقم واپس لے سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن