وزیر اعلیٰ نے سمردھی یاترا کے دوران کٹیہار ضلع کو 410 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی سوغات دی
پٹنہ 12مارچ(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمردھی یاترا کے دوران کٹیہار ضلع میں مختلف پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے افسران سے پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں کام تیزی مکمل کر نے کی ہد
وزیر اعلیٰ نے سمریدھی یاترا کے دوران کٹیہار ضلع کو 410 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی سوغات دی


پٹنہ 12مارچ(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمردھی یاترا کے دوران کٹیہار ضلع میں مختلف پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے افسران سے پرگتی یاترا کے دوران کئے گئے اعلانات پر عمل آوری کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں کام تیزی مکمل کر نے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے 7058.49 لاکھ روپے کی لاگت سے زرعی پیداواری یارڈ، کٹیہار(فیز2) کی جدید کاری اور تعمیر کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے نئی تعمیر شدہ عمارت کا معائنہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی یہاں منعقد پروگرام کے مقام سے ریمورٹ کے توسط سے نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے کٹیہار ضلع کے لیے 229 کروڑ روپے کی لاگت سے 257 کا افتتاح اور 181 کروڑ روپے کی مالیت کے 186 کا سنگ بنیاد/کام کی شروعات کی۔اس کے بعد وزیراعلیٰ نے زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی کے احاطے میں لگائے گئے مختلف ترقیاتی سے متعلق اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا کے تحت کئے گئے اعلانات اور ضلع میں شروع کئے گئے مختلف ترقیاتی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے بابا گورکھ ناتھ دھام کی تزئین، گوگابیل جھیل کی تزئین اور سیاحتی سہولیات، اسپورٹس اسٹیڈیم، کٹیہار ضلع کے تحت سنتوشی چوک اور صاحب پارہ چوک کے درمیان روڈ اوور برج کی تعمیر اور کٹیہار واٹر سپلائی اسکیم کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام افسران کو کام کو تیزی سے مکمل کر نے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے وہاں منعقدہ زرعی میکانائزیشن میلے کا بھی معائنہ کیا اور کسانوں کی مصنوعات کی نمائش کو دیکھا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں سے کسانوں کے لئے سرکاری اسکیموں سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں معلومات حاصل کی۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پران پور بلاک کے پرانے برجھلہ پنچایت کی عمارت کی جدید کاری کرکے قائم کردہ ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا کے ذریعہ چلائے جانے والے دیدی کے سلائی اورٹریننگ ساتھ مصنوعات سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ اس دوران جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم لوگوں کو روزگار کے لیے جو 10 ہزار روپے ملے ہیں اس سے بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ آپ نے ہماری ترقی کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ ہم ان کے مشکور ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ اچھی طرح سے کام کریں اور اپنی زندگی میں ترقی کریں۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں کے ذریعہ لگائے گئے اسٹال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف بینک لنکیج کے ذریعے 17,712 سیلف ہیلپ گروپس کو 471 کروڑ اور 4,436 سیلف ہیلپ گروپس کو 55 کروڑ روپے کا علامتی چیک دیا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے اپ گریڈ شدہ مڈل اسکول بدھ نگر میں مختلف ترقیاتی اسکیموں سے متعلق اسٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلباء سے آئی سی ٹی لیب میں چلنے والے کوڈنگ/اے آئی سے متعلق ٹریننگ کے بارے میں بھی استفسار کیا۔اس دوران، طلباء نے ٹریننگ کے دوران کیے گئے اپنے کام اور آلات دیکھایا اور بتا یا کہ اس سے بہت فائدہ ہو رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں کے ادھیکار سینٹر کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ۔اسٹال کے معائنے کے دوران اولڈایج پنشن اسکیم سے مستفید ہونے والوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی 125 یونٹ کے بجلی کے بل معاف ہونے پر بھی اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مختلف اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں کو بتایا کہ حکومت سب کا خیال رکھتی ہے اور سب کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ آپ سب کا فائدہ اٹھا کر آگے بڑھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande