مہاراشٹر میں خواتین ملازمین کے لیے نئی پالیسی، دفاتر صبح 9:15 بجے سے کھلیں گے
مہاراشٹر میں خواتین ملازمین کے لیے نئی پالیسی، دفاتر صبح 9:15 بجے سے کھلیں گےممبئی ، 10 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار نے ریاست کی خواتین سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ‘جلدی آؤ، جلدی
Politics-Maha-Women-Employees


مہاراشٹر میں خواتین ملازمین کے لیے نئی پالیسی، دفاتر صبح 9:15 بجے سے کھلیں گےممبئی ، 10 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار نے ریاست کی خواتین سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ‘جلدی آؤ، جلدی جاؤ’ پالیسی نافذ کرے گی تاکہ خواتین کو مصروف اوقات میں سفر کی مشکلات سے راحت مل سکے۔ انہوں نے یہ اعلان قانون ساز کونسل میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت دفاتر آنے کے دوران ٹرانسپورٹ میں شدید بھیڑ ہوتی ہے جس کی وجہ سے خواتین ملازمین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین سرکاری ملازمین کے لیے دفاتر صبح 9:15 بجے کھولے جائیں گے تاکہ وہ آسانی سے دفتر پہنچ سکیں اور شام کے وقت بھیڑ بڑھنے سے پہلے اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مزید اعلان کیا کہ خواتین ملازمین کو 180 دن کی میٹرنٹی لیو فراہم کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاست کی آنگن واڑی مراکز میں پینے کے پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہاں کام کرنے والی خواتین اور بچوں کو بہتر سہولتیں میسر ہوں۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande