
حیدرآباد ، یکم مارچ (ہ س)۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں 4 سالہ بی ایڈ انٹیگریٹڈ ٹیچرایجوکیشن پروگرام (آئی ٹی ای پی) میں داخلے کے خواہشمند طلبہ این ٹی اے کی ویب سائٹ پراپنے فارم داخل کرسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2026 مقررہے۔
ڈائرکٹرنظامت داخلہ پروفیسرایم ونجا کے مطابق مانوکے حیدرآباد کیمپس میں بی اے بی ایڈ (سکنڈری)، بی ایس سی بی ایڈ (سکنڈری)، بی کام بی ایڈ (سکنڈری) کورسس دستیاب ہیں۔ جبکہ دربھنگہ، بہار کیمپس میں بی اے بی ایڈ (پریپریٹری) میں داخلہ لیاجاسکتا ہے۔ان میں سے ہرکورس میں50 نشستیں دستیاب ہیں۔ فی الحال بی ایڈ آئی ٹی ای پی کے کورسس صرف حیدرآباد اوردربھنگہ کیمپس میں دستیاب ہے۔اردو یونیورسٹی میں انٹگریٹیڈ ٹیچرایجوکیشن کا4 سالہ کورس تین سال قبل شروع کیاگیا تھا۔ اردو یونیورسٹی کے اسکول آف ایجوکیشن سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بڑے پیمانہ پرسرکاری ملازمتیں حاصل ہورہی ہیں۔ بی ایڈ آئی ٹی ای پی میں داخلے نیشنل کامن انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ حاصل کئے جاسکتے ہیں جن کا اہتمام نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی جانب سے کیا جارہاہے۔
داخلے کے خواہشمند طلبہ لنک https://exams.nta.nic.in/ncet/ پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ تفصیلی پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق