شہید درگاہ حضرت سید تاج الدین باگ سواؒر کی اسی مقام پر تعمیر کو یقینی بنایاجا نے
حیدرآباد، یکم مارچ (ہ س)۔مدینہ منورہ بس سانحہ میں جاں بحق شہداء کے لواحقین کوحکومت کی جانب سے دیئے جانے والے ایکس گریشیاء کی حوالگی کے لئے منعقدہ تقریب پر بھی درگاہ حضرت سید تاج الدین باگ سوارؒ کی شہادت کا مسئلہ چھایارہا۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی
شہید درگاہ حضرت سید تاج الدین باگ سواؒر کی اسی مقام پر تعمیر کو یقینی بنایاجا نے


حیدرآباد، یکم مارچ (ہ س)۔مدینہ منورہ بس سانحہ میں جاں بحق شہداء کے لواحقین کوحکومت کی جانب سے دیئے جانے والے ایکس گریشیاء کی حوالگی کے لئے منعقدہ تقریب پر بھی درگاہ حضرت سید تاج الدین باگ سوارؒ کی شہادت کا مسئلہ چھایارہا۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی مولاناسیدغلام سید افضل بیابانی نے وزیراعلی اے ریونت ریڈی سے ملاقات کوغنیمت جانتے ہوئے تلنگانہ ڈسٹرکٹ درگاہ اسوسیشن کی جانب سے ایک مکتوب نمائندگی حوالہ کرتے ہوئے درگاہ حضرت باگ سوارؒکی دوبارہ اسی مقام پرتعمیر کویقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلی کوانہوں نے درگاہ کی تاریخی اہمیت سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کی تاریخ میں اس درگاہ کو کافی اہمیت حاصل ہے اورکئی صدیوں سے ویملواڑہ میں مندراوردرگاہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی و یکجہتی کےمرکزکے طور پر منفرد شناخت بنائے ہوئے تھے لیکن گذشتہ دنوں ویملواڑہ میں درگاہ کو شہید کرنے کی کاروائی سے عوام بالخصوص مسلمانوں میں بے چینی پائی جانے لگی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے ویملواڑہ میں درگاہ حضرت سید بابا تاج لدین باگ سوارؒ کی شہادت سے لاعلمی کا اظہارکیااوراس معاملہ میں تفصیلات حاصل کرتے ہوئے فیصلہ کرنے کا تیقن دیا۔ مدینہ منورہ میں پیش آئے بس سانحہ کے دوران جاںبحق افراد کے 44 لواحقین کو ریاستی حکومت کی جانب سے 5لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیاگیا۔زائد ازتین گھنٹے انتظار کے بعد عین افطار سے قبل وزیراعلی اے ریونت ریڈی اس تقریب میں چیکس کی تقسیم کے لئے پہنچے اورلواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ تقریب میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین،صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن عبید اللہ کوتوال ، مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی ‘رکن اسمبلی نامپلی ماجد حسین اوردیگر موجود تھے۔بعد ازاں کوکا پیٹ میں ’شاردھاپیٹھ‘ کی اراضی محکمہ آبرسانی کے حوالہ کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے فوری ان احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے عہدیداروں کو برہمی کا اظہار کیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande