ٹرک سے 422 کلو گانجہ برآمد، ڈرائیور گرفتار
مشرقی چمپارن، 4 فروری (ہ س)۔ ضلع کے ہریا تھانہ علاقہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے کثیر مقدار میں گانجہ جیسا نشہ آور مواد برآمد کیا ہے۔خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کل 422.196 کلو چرس ضبط کی گئی۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر ایس پ
ٹرک سے 422 کلو گانجہ برآمد، ڈرائیور گرفتار


مشرقی چمپارن، 4 فروری (ہ س)۔ ضلع کے ہریا تھانہ علاقہ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے کثیر مقدار میں گانجہ جیسا نشہ آور مواد برآمد کیا ہے۔خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کل 422.196 کلو چرس ضبط کی گئی۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر ایس پی سو رن پربھات کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ اس ٹیم میں سب ڈویژنل پولیس افسر منیش آنند، سگولی انسپکٹر سنجیو مور، رکسول تھانہ انچارج ابھیشیک کمار، ہر یا تھانہ انچارج کشن کمار پاسوان، پی ایس آئی کماری بٹو، وکاس کمار اور کانسٹیبل پنٹو کمار اور متھن کمار شامل تھے۔بائی پاس اوور برج پر گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم نے آئی سی پی کی طرف سے آنے والے ایک ٹرک (نمبربی آر30جی 1675)کو روکاگیا۔ تفتیش کے دوران اندر بنے تہہ خانہ سے 29بنڈلوں میں چھپاکر رکھی گئی گانجہ برآمد کی گئی۔اس دوران ٹرک ڈرائیور سنجے کمار شاہ (36 سال) کو حراست میں لے لیا گیا۔ وہ نیپال کے ضلع بارہ کے کلیا تھانے کے تحت نوتن بہواری وارڈ نمبر 5 کا رہائشی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتا یا کہ اس کا منصوبہ نیپال سے گانجہ لانے اور اسے آئی سی پی کے ذریعے مظفر پور پہنچانے کا تھا۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ ٹرک کا مالک اروند یادو ولد مسافر یادو کا غازی پور ضلع کے دلہ پور تھانہ علاقہ کے جلال آباد پٹی کا رہائشی ہے۔ڈی ایس پی منیش آنند نے رپورٹر کو بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ نمبر 25/26 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ملزم کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande