آصف آباد ڈپو کی آر ٹی سی بس ندی میں گرگئی۔کئی مسافر زخمی
حیدرآباد،24 فروری(ہ س)۔ تلنگانہ کے آصف آباد ڈپوکی آرٹی سی بس ایک خطرناک حادثہ کاشکارہوگئی ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس عادل آباد سے آصف آباد کی طرف جارہی تھی۔ ضلع کے اوٹنورمنڈل میں شیام پورکے قریب بس اچانک قابوسے باہرہوگئی اورپل سے نیچےندی میں
آصف آباد ڈپو کی آر ٹی سی بس ندی میں گرگئی۔کئی مسافرین زخمی


حیدرآباد،24 فروری(ہ س)۔ تلنگانہ کے آصف آباد ڈپوکی آرٹی سی بس ایک خطرناک حادثہ کاشکارہوگئی ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس عادل آباد سے آصف آباد کی طرف جارہی تھی۔

ضلع کے اوٹنورمنڈل میں شیام پورکے قریب بس اچانک قابوسے باہرہوگئی اورپل سے نیچےندی میں جاگری۔ حادثہ کے وقت بس میں موجود مسافر شدید زخمی ہوگئے۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افرادفوری طورپروہاں پہنچ گئےاورزخمیوں کوبچانے کی کوششیں شروع کردیں۔

مقامی افرادنے فوری طورپر108ایمبولینس کومطلع کیااورزخمیوں کواوٹنورکے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس حادثہ کے سلسلہ میں آصف آباد کے ڈپومینیجرراج شیکھر نے بتایا کہ حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آیا یہ حادثہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیایاپھرڈرائیورکی لاپرواہی اس کا سبب بنی۔حکام فی الحال زخمیوں کی تفصیلات اوران کی شناخت کے عمل میں مصروف ہیں۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande