
جے پور، 22 فروری (ہ س)۔ کانگریس کی طلبہ تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے نو مقرر کردہ قومی صدر جناب ونود جاکھڑ 28 فروری 2026 کو باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ ایک شاندار حلف برداری کی تقریب این ایس یو آئی کے رائسینا روڈ، نئی دہلی کے قومی دفتر میں منعقد ہوگی۔ تنظیم کے قومی عہدیداران، مختلف سیلز کے نمائندے اور ملک بھر سے کارکنان شرکت کریں گے۔ راجستھان سمیت کئی ریاستوں کے سینئر لیڈران خصوصی طور پر موجود رہیں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی