
حیدرآباد، 22 فروری (ہ س)۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے حکام نے کنڈاپور میں خصوصی ڈرائیومنعقد کی۔ کنڈاپور ڈویژن کے راگھویندر کالونی ہائی ٹینشن روڈ پرقائم قبضوں کوہٹانے کی کارروائی انجام دی گئی۔مقامی مکینوں نے جی ایچ ایم سی سے شکایت کی تھی کہ فٹ پاتھوں پرچھوٹے دکانداروں کی عارضی دکانوں کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثرہورہی ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد جی ایچ ایم سی حکام نے فٹ پاتھوں پر قائم غیرقانونی قبضے ہٹانے کاعمل شروع کیا۔ کارروائی کے دوران چھوٹے تاجروں اورجی ایچ ایم سی حکام کے درمیان معمولی تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔ حکام نے واضح کیا کہ عوامی سہولت اورٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے لیے (ہفتہ وار) اس طرح کی خصوصی کارروائی جاری رکھی جائیں گی۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق