تلنگانہ کےکھمم میں والد بلدیہ صدرنشین منتخب، بیٹا ٹریکٹر ڈرائیور
حیدرآباد، 22 فروری (ہ س)۔انتخابات کے دوران اکثر حیرت انگیزاوردلچسپ واقعات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن حال ہی میں تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک ایسا منفرد واقعہ پیش آیا ہے جس نے تمام کی توجہ حاصل کرلی ۔یہاں ایک ہی بلدیہ میں باپ چیئرمین منتخب ہواہے توبیٹا
تلنگانہ کےکھمم میں والد بلدیہ صدرنشین منتخب، بیٹا ٹریکٹر ڈرائیور


حیدرآباد، 22 فروری (ہ س)۔انتخابات کے دوران اکثر حیرت انگیزاوردلچسپ واقعات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن حال ہی میں تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک ایسا منفرد واقعہ پیش آیا ہے جس نے تمام کی توجہ حاصل کرلی ۔یہاں ایک ہی بلدیہ میں باپ چیئرمین منتخب ہواہے توبیٹا وہیں ٹریکٹر کے ڈرائیورکے فرائض انجام دے رہا ہے۔ یہ غیر معمولی واقعہ کھمم ضلع کی کلورمیونسپلٹی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں منعقدہ کلور میونسپل انتخابات میں ساتویں وارڈ سے موہن نے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پرکونسلرکا انتخاب لڑااوربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ بعد ازاں دیگر کونسلرس کی مددسے وہ کلور بلدیہ کے چیئرمین منتخب ہوگیا۔ایک طرف جہاں باپ بلدیہ کے اعلیٰ ترین عہدہ پر فائزہوکرعوامی خدمات میں مصروف ہے وہیں دوسری طرف ان کا بڑا بیٹا ڈی رگھواسی بلدیہ میں گزشتہ تین سالوں سے کچراجمع کرنے والے ٹریکٹر کے ڈرائیورکے طور پرکام کررہاہے۔ باپ اور بیٹے دونوں کاکہنا ہے کہ کلوربلدیہ کے حدود میں عوام کی خدمت کاموقع ملناان کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار اس باپ بیٹے کی جوڑی کی سادگی اور لگن کی مقامی افرادکافی ستائش کررہے ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande