آپ خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں: رپبلکن سینیٹر کا ترک وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل
واشنگٹن،10فروری(ہ س)۔امریکی کانگریس میں رپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے ترک وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ ایک لمحے کے لیے بھی یہ سوچ رہے ہیں کہ آیت اللہ اور ان کی قاتل حکومت کو اقتدار میں رہنے دینا چاہیے تو آپ خوابوں کی دنیا م
آپ خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں: رپبلکن سینیٹر کا ترک وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل


واشنگٹن،10فروری(ہ س)۔امریکی کانگریس میں رپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے ترک وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ ایک لمحے کے لیے بھی یہ سوچ رہے ہیں کہ آیت اللہ اور ان کی قاتل حکومت کو اقتدار میں رہنے دینا چاہیے تو آپ خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔لنڈسے گراہم نے ایکس پر اپنے ان خیالات کا اظہار ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے اس بیان کے بعد دیا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’ایران میں کسی فضائی حملے کے ذریعے حکومت ختم نہیں ہو گی۔‘

اپنے پیغام میں لنڈسے گراہم نے لکھا کہ ’ہمارے نام نہاد علاقائی اتحادیوں کے لیے: اگر آپ ایک لمحے کے لیے بھی یہ سوچ رہے ہیں کہ ایرانی عوام کی طرف سے تمام تر دباو¿ کے بعد آیت اللہ اور ان کی قاتل حکومت کو اقتدار میں رہنے دینا چاہیے تو آپ خوابوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔‘اس کے بعد رپبلکن سینیٹر نے براہ راست ترکی، قطر اور مصر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایرانی عوام کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنے کی آپ کی خواہش، میری نظر میں مکمل طور پر امریکہ کے قومی سلامتی کے مفادات اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔‘انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایران میں دسمبر کے اختتام میں شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے درست اعدادوشمار دستیاب نہیں۔ایرانی حکام ان مظاہروں کا ذمہ دار اسرائیل کی طرف سے تربیت یافتہ افراد کو قرار دیتے ہیں، چاہے وہ اندرون ملک ہو یا بیرون ملک اور اسے 12 روزہ جنگ کا تسلسل قرار دیتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande