ایران: مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ،مہلوکین کی تعداد 36ہو گئی
مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق تہران ،08 جنوری (ہ س )۔ ایران میں گیارہ روز سے مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج جاری ہے، مظاہروں میں اب تک دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق مظاہروں کے دوران دو ہزار سے زائ
ایران: مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ،مہلوکین کی تعداد 36ہو گئی


مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

تہران ،08 جنوری (ہ س )۔

ایران میں گیارہ روز سے مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج جاری ہے، مظاہروں میں اب تک دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق مظاہروں کے دوران دو ہزار سے زائد گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت پر خاموش نہیں رہے گا۔دوسری جانب ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔

دریں اثناایران میں مہنگائی کیخلاف پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق اور تیس افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق صوبے چہار محل اور بختیاری میں مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔لردگان شہر میں ان مظاہرین کی فائرنگ سے 30 اہلکار زخمی بھی ہوئے، مظاہرین نے گورنر کے دفتر اور کئی دیگر سرکاری عمارتوں کو نقصان بھی پہنچایا۔

ایران کے سرحدی صوبے شمالی خراسان کے شہر بجنورد میں دکان کو آگ لگادی گئی تاہم اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر ساتھ ہی موجود شہری کی گاڑی کو ہٹا کر اسے آگ لگنے سے بچالیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande