ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنوں میں میئر ریزرویشن حتمی، منترالیہ میں قرعہ اندازی کے بعد سیاسی نقشہ واضح
ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنوں میں میئر ریزرویشن حتمی، منترالیہ میں قرعہ اندازی کے بعد سیاسی نقشہ واضحممبئی ، 22 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر میں 29 میونسپل کارپوریشنوں کے میئر عہدوں کے لیے ریزرویشن کی قرعہ اندازی منترالیہ میں مکمل کی گئی۔ اس عمل کے
ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنوں میں میئر ریزرویشن حتمی، منترالیہ میں قرعہ اندازی کے بعد سیاسی نقشہ واضح


ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنوں میں میئر ریزرویشن حتمی، منترالیہ میں قرعہ اندازی کے بعد سیاسی نقشہ واضحممبئی ، 22 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر میں 29 میونسپل کارپوریشنوں کے میئر عہدوں کے لیے ریزرویشن کی قرعہ اندازی منترالیہ میں مکمل کی گئی۔ اس عمل کے بعد ریاست کے متعدد شہروں میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ میئر کا عہدہ کس زمرے کے لیے مختص ہوگا۔ یہ قرعہ اندازی شہری ترقی کی نائب وزیر مادھوری مسال کی موجودگی میں ہوئی۔ریزرویشن کے تحت درج فہرست ذاتوں کے لیے 3، درج فہرست قبائلیوں کے لیے 1، دیگر پسماندہ طبقات کے لیے 8 اور جنرل زمرے کے لیے 17 میونسپل کارپوریشنیں رکھی گئی ہیں۔ اس تقسیم کے باعث سیاسی جماعتوں کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا عمل مزید حساس ہو گیا ہے۔کونکن خطے میں ممبئی، نوی ممبئی اور میرا–بھائندر میں جنرل خواتین کے لیے میئر عہدہ مختص ہوا ہے، جبکہ کلیان–ڈومبیولی شیڈول ٹرائب کھلا زمرے میں آیا ہے۔ مغربی مہاراشٹر میں پونے جنرل خواتین، شولاپور جنرل کھلا اور کولہا پور او بی سی کھلا رکھا گیا ہے، جب کہ شمالی مہاراشٹر میں ناسک، دھولیہ اور مالیگاؤں میں جنرل خواتین کے لیے میئر منتخب ہوگا۔مراٹھواڑہ میں لاتور اور نئی جالنہ میونسپل کارپوریشن میں شیڈول کاسٹ خواتین کے لیے میئر عہدہ محفوظ کیا گیا ہے، جبکہ ودربھ میں ناگپور جنرل خواتین، اکولہ اور چندرپور او بی سی خواتین کے لیے ریزرویشن مقرر کی گئی ہے۔ اس قرعہ اندازی کے مطابق ریاست کی 29 میں سے 15 میونسپل کارپوریشنوں میں خواتین میئر ہوں گی۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande