قومی شاہراہ 19اے پر آمنے سامنے کی ٹکر میں تین نوجوان کی موت، دو شدید زخمی
بکسر، 21 جنوری (ہ س)۔ بکسر-چوسا-موہنیا قومی شاہراہ ۔319 اے پر روہنی بھن گاؤں کے قریب بدھ کے روز دوپہر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔معلومات کےایک بائک پ
قومی شاہراہ 19اے پر آمنے سامنے کی ٹکر میں تین نوجوان کی موت، دو شدید زخمی


بکسر، 21 جنوری (ہ س)۔ بکسر-چوسا-موہنیا قومی شاہراہ ۔319 اے پر روہنی بھن گاؤں کے قریب بدھ کے روز دوپہر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔معلومات کےایک بائک پر کیمور ضلع کے کڑھنی تھانہ علاقہ کے چڑیس گاؤں کے دو نوجوان سوار تھے۔ جب کہ دوسری بائک بکسر مفصل تھانہ علاقے کے بنار پور گاؤں کے تین نوجوانوں کو لے جا رہی تھی۔ دونوں بائک مبینہ طور پر تیز رفتاری سے سفر کر رہے تھے اور نوجوانوں میں سے کسی نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔ یہ تصادم ٹی وی ایس اپاچی اور رائڈر بائک کے درمیان ہوئی۔دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک دوسرے نے علاج کے لیے لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت ہوگئی ۔ زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ مرنے والوں میں سے دو کا تعلق بنار پور گاؤں اور ایک کا کیمور ضلع سے ہے۔متوفیوں میں بنار پور رہائشی سبھاش سنگھ کشواہا کے 22 سالہ سوریہ دیو سنگھ کی شناخت ہوئی ہے۔ سوریہ کی شادی آئندہ ماہ 21 فروری کو ہونے والی تھی۔ وہ پٹنہ میں رہ کر پڑھائی کر رہا تھا۔ ابھی دو دن پہلے ہی گھر واپس آیا تھا۔ اس حادثے سے دونوں گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande