
نئی دہلی، 20 جنوری (ہ س)۔ کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے گریٹر نوئیڈا میں 27 سالہ سافٹ ویئر انجینئر یووراج مہتا کی موت کے معاملے میں کہا کہ ہندوستان میں شہروں کا زوال رقم، ٹیکنالوجی یا حل کی کمی سے نہیں بلکہ جوابدہی کی کمی کی وجہ سے ہے۔
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا،”سڑکیں مار تی ہیں، پل مارتے ہیں، آگ مار تی ہے، پانی مارتا ہے، آلودگی مار تی ہے، بدعنوانی مارتی ہے، بے حسی مارتی ہے۔ ہندوستان کا شہری زوال پیسہ، ٹیکنالوجی یا حل کی کمی کی وجہ سے نہیں ہے، یہ جوابدہی کی کمی کی وجہ سے ہے۔“
قابل ذکر ہے کہ 16 جنوری کو دیررات یوراج مہتا کی کار گھنے دھند کے درمیان نوئیڈا کے سیکٹر 150 میں ایک خالی پلاٹ میں گر گئی۔ پلاٹ پانی سے بھرا ہوا تھا جس میں وہ کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے۔وہ زندگی اور موت سے لڑتے ہوئے اپنی کار کی چھت پر بھی آنے میں کامیاب رہے لیکن کافی دیر تک کوئی مدد نہ ملنے کے سبب وہ پانی میں ڈوب گئے۔ انہیں ریسکیو آپریشن کے بعد باہر نکالا گیا لیکن تب تک وہ دم توڑ چکے تھے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد