راج ٹھاکرے کا الزام، نئی مشین سے ووٹنگ متاثر ہو سکتی ہے۔
ممبئی، 14 جنوری (ہ س)۔ میونسپل کارپوریشن انتخابات سے ایک دن قبل پی اے ڈی یو مشین کے استعمال کو لے کر مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ریاستی الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض فیصلے
Politics Maha Taj Thackeray on Adani


ممبئی، 14 جنوری (ہ س)۔ میونسپل کارپوریشن انتخابات سے ایک دن قبل پی اے ڈی یو مشین کے استعمال کو لے کر مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ریاستی الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض فیصلے ووٹنگ کے عمل کو مشکوک بنا رہے ہیں، جس کے پیش نظر پارٹی کارکنوں کو پوری طرح چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔راج ٹھاکرے نے نشاندہی کی کہ انتخابی مہم 13 جنوری کی شام 5 بجے ختم ہو چکی تھی، اس کے باوجود امیدواروں کو بدھ کی شام تک ووٹروں سے گھر گھر ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ان کے مطابق یہ روایت نہ لوک سبھا اور نہ ہی اسمبلی انتخابات میں رہی ہے، تو پھر یہ اجازت صرف اب کیوں دی گئی؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا الیکشن کمیشن حکومت کے دباؤ میں کام کر رہا ہے۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ای وی ایم کے ساتھ پی اے ڈی یو نامی ایک نئی مشین جوڑنے کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا۔ راج ٹھاکرے کے مطابق اس مشین کی تفصیلات کسی پارٹی کو نہیں بتائی گئیں اور نہ ہی اسے دکھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ادھو ٹھاکرے کے نام سے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا گیا ہے، مگر الیکشن کمشنر دنیش واگھمارے اس پر وضاحت دینے سے گریز کر رہے ہیں۔راج ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ کمیشن حکومت کی سیاسی مدد کر رہا ہے اور اس کا مقصد حکومت کی شکست کو جیت میں بدلنا ہے۔ اسی پس منظر میں بدھ کے روز ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ممبا دیوی مندر میں حاضری کے لیے بھی گئے۔دوسری جانب بامبے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھوشن گگرانی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پی اے ڈی یو ایک اضافی بیک اپ ڈیوائس ہے جو ای وی ایم کے ساتھ منسلک رہے گی۔ ان کے مطابق یہ مشین بی ایچ ای ایل کمپنی نے تیار کی ہے اور بی ایم سی انتخابات کے لیے 140 پی اے ڈی یو یونٹس مہیا کیے گئے ہیں۔کمشنر کے مطابق اس ڈیوائس کا مقصد کنٹرول یونٹ کے ڈسپلے میں خرابی کی صورت میں متبادل انتظام فراہم کرنا ہے، تاکہ ووٹنگ کے دوران ووٹر کو معلومات واضح اور بڑے ڈسپلے پر نظر آ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی اے ڈی یو وی وی پی اے ٹی کی طرح کاغذی رسید فراہم کرنے والی مشین نہیں ہے اور عام حالات میں اس کے استعمال کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ صرف ہنگامی صورتحال میں بیک اپ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande