
پٹنہ، 14 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مکر سنکرانتی کے پرمسرت موقع پر ریاست کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ تہوار ہر ایک کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔
مکر سنکرانتی کے موقع پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار ہر ایک کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔ آپ سب اسے خوشی، باہمی پیار اور ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔
وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع کو پرامن اور ہم آہنگی کے ماحول میں مل کر منائیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan