پٹنہ میں ایم ایل اے رتنیش سدا کی رہائش گاہ پر دہی چوڑا دعوت کا انعقاد ، وزیر اعلیٰ نتیش کمارسمیت جے ڈی یو کے سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی
پٹنہ، 14 جنوری (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کے روز مکر سنکرانتی کے موقع پر 1/20 منتری انکلیو، گردنی باغ پٹنہ میں سابق وزیر اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل اے رتنیش سدا کی رہائش گاہ پر منعقد روایتی دہی چوڑا دعوت میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران ایم ایل اے رتنیش سدا نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو شال اورگلدستہ پیش کرکے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود لوگوں کو مکر سنکرانتی کی مبارکباد دی اور ریاست میں خوشحالی اور بھلائی کی دعا کی۔

اس موقع پر جنتا دل یونائیٹڈ کے کئی سینئرلیڈران، وزراء، ایم ایل اے اور ایم ایل سی موجود تھے۔ نمایاں شرکاء میں جے ڈی یو کے قومی ایگزیکٹو صدر سنجے کمار جھا، آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا، ایم ایل اے شیام رجک، ایم ایل اے شیلا کماری، ایم ایل اے سنتوش کمار نرالا، لیجسلیٹیو کونسلر سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، لیجسلیٹو جنرل سکریٹری منیش کمار، میئر سیتا ساہو، پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھے۔

دہی چوڑا کی دعوت مکر سنکرانتی کی روایتی ثقافت اور سماجی ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے۔ تقریب ہم آہنگی اور جوش و خروش سے بھری ہوئی تھی، پارٹی کارکنان خاص طور پر وزیر اعلیٰ کی موجودگی سے پرجوش تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

 rajesh pande