وزیر اعلیٰ نے ریاستی سطح کی پولیس کانفرنس 2026 کاشمع روشن کر کے افتتاح کیا
پٹنہ، 12 جنوری(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سردار پٹیل بھون میں واقع بہار پولیس آڈیٹوریم میں ریاستی سطح کی پولیس کانفرنس 2026 کا شمع روشن کر کے افتتاح کیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے شراب بندی اور ریاستی نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور علیحدہ سائب
وزیر اعلیٰ نے ریاستی سطح کی پولیس کانفرنس 2026 کاشمع روشن کر کے افتتاح کیا


پٹنہ، 12 جنوری(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سردار پٹیل بھون میں واقع بہار پولیس آڈیٹوریم میں ریاستی سطح کی پولیس کانفرنس 2026 کا شمع روشن کر کے افتتاح کیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے شراب بندی اور ریاستی نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور علیحدہ سائبر کرائم اور سیکورٹی یونٹ کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سماج میں امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کا اہم کردار ہے۔ بہار میں قانون کی حکمرانی ہے۔ مجھے آپ تمام پولیس افسران سے توقع ہے کہ آپ لوگ ایمانداری کے ساتھ پوری تندہی اور سختی سے جرائم پر کنٹرول کے لیے کام کریں گے۔

پروگرام میںایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (جدید کاری) سدھانشو کمار نے وزیر اعلیٰ کو مومنٹو اور پودا پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقعہ پر وزیر اعلی کے سامنے بہار پولیس کے کام پر ایک مختصر فلم کی نمائش کی گئی۔

پروگرام سے قبل سردار پٹیل بھون میں جیویکا دیدی کے کچن کا بھی وزیر اعلیٰ نے معائنہ کیا اور وہاں کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔

پرو گرام میں نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سمراٹ چودھری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیئے امرت، ڈی جی پی ونے کمار، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اروند کمار چودھری، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، محکمہ داخلہ کے اسپیشل آفیسر سنجے کمار سنگھ، محکمہ داخلہ کے سکریٹری پرنون کمار،پٹنہ کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن وایس ایم ، اے ڈی جی ،ڈی جی پی ، ڈی آئی جی ایس پی سطح کے افسران سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande