کیرالہ میں جنسی ہراسانی کے الزام میں کانگریس سے نکالے گئے رکن اسمبلی راہل ممکوٹتھل کو پولیس نے حراست میں لیا
ترواننت پورم ، 11 جنوری (ہ س)۔ کانگریس (انڈین نیشنل کانگریس) سے نکالے گئے رکن اسمبلی راہل ممکوٹتھل کو ہفتہ کی دیر رات کیرالہ پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی ان کے خلاف درج جنسی ہراسانی کے ایک معاملے میں کی۔ ممکوٹتھل پلکڑ سے رکن اسمب
راہل ممکوٹتھل۔ فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا


ترواننت پورم ، 11 جنوری (ہ س)۔ کانگریس (انڈین نیشنل کانگریس) سے نکالے گئے رکن اسمبلی راہل ممکوٹتھل کو ہفتہ کی دیر رات کیرالہ پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی ان کے خلاف درج جنسی ہراسانی کے ایک معاملے میں کی۔ ممکوٹتھل پلکڑ سے رکن اسمبلی ہیں۔ گزشتہ سال 4 دسمبر کو کیرالہ کانگریس نے راہل ممکوٹتھل کو پارٹی سے باہر کر دیا تھا۔

پولیس نے آج صبح بتایا کہ راہل ممکوٹتھل کو ہفتہ کی آدھی رات پلکڑ سے ایک جنسی ہراسانی معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، پتھانامتھٹا ضلع کے ایک شخص کی شکایت کے بعد پلکڑ کے رکن اسمبلی کے خلاف حال ہی میں تیسرا جنسی ہراسانی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم ان کے خلاف اسی طرح کے دو دیگر معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔ ایس آئی ٹی کو نئے معاملے کی جانچ بھی سونپی گئی ہے۔ ممکوٹتھل پلڑ میں ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ ان کو آدھی رات ہوٹل سے حراست میں لے کر پتھانامتھٹا لایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ان کی باضابطہ گرفتاری بعد میں درج کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ کیرالہ ہائی کورٹ نے پہلے معاملے میں ممکوٹتھل کو گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا تھا۔ یہ معاملہ عصمت دری اور ایک خاتون کو اسقاط حمل کرانے کے لیے مجبور کرنے کے الزامات سے متعلق ہے۔ دوسرے معاملے میں ترواننت پورم کی ایک سیشن عدالت نے انہیں عبوری ضمانت دی تھی۔ انہی الزامات کے بعد کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ممکوٹتھل کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande