
امپھال، 11 جنوری (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منی پور کے مختلف اضلاع میں کی گئی مربوط کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے اور دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔
افسران کے مطابق، کانگ پوکپی ضلع کے کانگ چپ تھانہ علاقے کے تحت اولمون گاوں کے آس پاس تلاشی مہم کے دوران ایک اے کے-47 رائفل، کئی سنگل اور ڈبل بیرل رائفل، بولٹ ایکشن ہتھیار، امپرووائزڈ مارٹر، ہینڈ گرنیڈ، مختلف قسم کے زندہ کارتوس، کمیونیکیشن آلات اور جنگی وردیاں برآمد کی گئیں۔
اسی دن ایک دیگر مہم میں چراچاندپور ضلع کے چراچاندپور تھانہ علاقے کے سائڈن اور چانگپیکوٹ گاوں کے آس پاس سے ایک سنگل بیرل رائفل برآمد کی گئی۔
دریں اثنا، تھوبل تھانہ علاقے کے ایتھوکپام کھنو علاقے سے کے وائی کے ایل (سوریپا) کے کیڈر ایلنگبام پریم چند سنگھ، ساکن ہیانگلام وارا کھونگ، کاکچنگ ضلع، کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے پاس سے ایک ہونڈا ایکٹیوا اسکوٹر اور سم کارڈ سمیت موبائل فون ضبط کیا گیا۔
ایک دیگر کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے امپھال ویسٹ ضلع کے سنگجامئی تھانہ علاقے کے تحت سنگجامئی ماینٹر بام لیکائی سے پریپاک کے سرگرم کیڈر ماینٹر بام روشن میتی عرف پنگنبا (28) کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔ معاملے کی آگے جانچ جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن