قطری وزیرِ اعظم کی جانب سے فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ
دوحہ،08ستمبر(ہ س)۔قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آلِ ثانی نے اتوار کے روز دوحہ میں فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وافا نیوز ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں غ
قطری وزیرِ اعظم کی جانب سے فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ


دوحہ،08ستمبر(ہ س)۔قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آلِ ثانی نے اتوار کے روز دوحہ میں فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وافا نیوز ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں تازہ ترین پیش رفت بشمول جارحیت میں اضافے، جبری نقلِ مکانی اور (اسرائیل کی) نوآبادیاتی توسیع کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ محمد نے یہ بھی کہا کہ تل ابیب کو غزہ کی پٹی میں بلاتعطل امداد پہنچانے کی اجازت دینی چاہیے۔انہوں نے دو ریاستی حل اور مشرقی یروشلم کے دارالحکومت والی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قطر کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande