نئی دہلی، 8 ستمبر(ہ س)۔ عام آدمی پارٹی کے جموں و کشمیر میں رکن اسمبلی مہراج ملک نے اپنے علاقے کے عوام کے لیے اسپتال کی مانگ کی تو پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال، سینئر لیڈر منیش سسودیا اور رکن پارلیمان سنجے سنگھ سمیت تمام رہنما¶ں نے رکن اسمبلی مہراج ملک کی اپنے علاقے کے عوام کے لیے اسپتال کی مانگ کو جائز قرار دیا۔ آپ کا کہنا ہے کہ مہراج ملک اپنے علاقے میں ایک اسپتال کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن عوام کے حق کی اس آواز کو دبانے کے لیے امت شاہ کی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ یہ سراسر تاناشاہی اور عوام کی آواز کو کچلنے والی کارروائی ہے۔اروند کیجریوال نے ایکس پر کہا کہ کیا اپنے علاقے کے عوام کے لیے اسپتال مانگنا اتنا بڑا جرم ہے کہ اس کے لیے ایک منتخب رکن اسمبلی کو جیل میں ڈال دیا جائے؟ مہراج ملک عام آدمی پارٹی کے شیر ہیں۔ وہ ہمیشہ عوام کی آواز بن کر حق کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔ جیل، دھمکیاں اور سازشیں آپ کے کسی بھی سپاہی کو کبھی نہیں ڈرا سکتیں۔وہیں آپ کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے ایکس پر کہا کہ تاناشاہوں کی پولیس نے جموں و کشمیر میں آپ کے رکن اسمبلی مہراج ملک کو اسپتال کی مانگ اٹھانے پر گرفتار کر لیا۔ اقتدار کی بھوک میں ڈوبی مودی-شاہ سرکار کی یہ کھلی تاناشاہی ہے، جہاں عوام کے حق کی آواز بلند کرنے والوں کو خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔ لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی تاناشاہی بڑھتی ہے، تب تب انقلاب بھی بلند ہوتا ہے۔ادھر سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بھی رکن اسمبلی مہراج ملک کی گرفتاری پر سخت اعتراض کیا۔ انہوں نے ایکس پر کہا کہ آپ کے رکن اسمبلی مہراج ملک اپنے علاقے میں اسپتال کے لیے اپنی آواز بلند کر رہے تھے جنہیں جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ حکومت کی تاناشاہی ہے۔ مہراج ملک جدوجہد کرنے والے رہنما ہیں۔ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے نہیں ڈرتے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais